ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُلال : کار ٹکر دینےکے نتیجے میں راستہ پار کررہی حاملہ ہلاک

اُلال : کار ٹکر دینےکے نتیجے میں راستہ پار کررہی حاملہ ہلاک

Thu, 20 Jul 2017 22:10:24    S.O. News Service

اُلال:20/جولائی (ایس اؤنیوز)بیری سنکولی کے قریب کارسے ٹکرہونے کے نتیجے میں راستہ پار کررہی ایک حاملہ شدید زخمی ہوکر ہلاک ہونے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا ہے۔

اُلال کے الے کل کے مکین عارف نامی شخص کی بیوی افسا(20)مہلوکہ کے طورپر شناخت کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق افسا سنکولی کے ہال میں اپنے رشتہ داروں کی ایک شادی میں شرکت کرکے جب گھر لوٹ رہی تھی تو یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ حاملہ افسا جب راستہ پار کررہی تھی تو اسی وقت کیرلا سے منگلورو کی طرف روانہ ایک کار نے ٹکر ماری ، شدید زخمی ہونےپر انہیں منگلورو کے نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا لیکن علاج کارگر نہیں ہونے کی وجہ سے شام میں موت کی نیند سونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صرف 8ماہ پہلے ہی افسا کی شادی ہوئی تھی اور تین ماہ کی حاملہ تھی۔ اُلال پولس نے کار ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔


Share: